کرن سے طلاق کی وجہ کوئی اور اداکارہ تھی؟ عامر خان نے خاموشی توڑ دی،مداحوں کیلئے بڑا سراپرائز

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈکے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے حال ہی میں اپنی دوسری اہلیہ کرن راؤ سے طلاق پر وضاحت پیش کی ہے . گزشتہ برس جولائی میں عامر خان اور کرن راؤ نے ایک مشترکہ بیان میں اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بھارتی
میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عامر خان جلد ہی تیسری شادی کرلیں گے .

کچھ خبروں میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ عامر کی کرن سے طلاق کی وجہ بھی کوئی اداکار تھیں . اسی دوران عامر خان کا نام ان کی فلم دنگل میں کام کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے بھی منسلک کیا جاتا رہا جب کہ بھارتی میڈیا نے یہ تک دعویٰ کیا تھا کہ عامر اور ثنا فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد نکاح کریں گے . اس حوالے سے نہ ہی اداکارہ اور نہ ہی عامر خان نے کوئی بیان جاری کیا . تاہم اب بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عامر خان نے سابقہ اہلیہ کرن راؤ سے اپنے رشتے پر بات کی . انہوں نے کہا کہ کرن اور میں ایک فیملی ہیں لیکن ہماری ازدواجی زندگی کچھ مسائل کا شکار تھی، اسی لیے ہم نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا . عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی ساتھ کام کررہے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں، ہمارے تعلق کو ہمارے علاوہ کوئی دوسرا سمجھ نہیں سکتا، کرن کو ہمیشہ سے میری ذہنیت اور شخصیت کافی متاثر کن لگتی رہی ہے . اداکار نے کرن راؤ سے طلاق کے بعد ان کی زندگی میں آنے والی خاتون سے متعلق افواہوں پر کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، نہ ہی کرن کے ہوتے ہوئے میری زندگی میں دوسری خاتون تھیں، نہ ہی اب میں کسی کے ساتھ ہوں . دورانِ انٹرویو مسٹر پرفیکشنسٹ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی دونوں بیویوں رینا دتا اور کرن راؤ کو معمولی سمجھا، اپنا کیرئیر بنانے کی وجہ سے فیملی کو وقت نہیں دیا . عامر خان نے کہا کہ میں نے اپنی ذمہ داریاں درست طریقے سے نہیں نبھائیں، 18 سال کی عمر میں جب میں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو اس وقت مجھ پر اپنا نام بنانے کی دھن سوار تھی، اسی وجہ سے میں اپنے والدین سمیت فیملی کو وقت نہیں دے سکا جس کا آج مجھے شدت سے افسوس ہوتا ہے . خیال رہے کہ عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ تھیں جن سے ان کے دو بچے جنید خان اور آئرا خان ہیں، عامر خان کی رینا دتہ سے طلاق شادی کے 16 سال بعد سال 2002 میں ہوئی . عامر خان نے فلمساز کرن راؤ سے دوسری شادی 28 دسمبر 2005 میں کی تھی، دونوں کی ملاقات معروف فلم لگان کی شوٹنگ پر ہوئی تھی جہاں کرن بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض سرانجام دے رہی تھیں جب کہ عامر خان فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے تھے .

. .

متعلقہ خبریں