اس سلسلے میں پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کہا ہے کہ مذہبی مواقع پرخصوصی پروازیں پی آئی اے کی روایت رہی ہے زائرین کی خدمت اور قومی ائیرلائن کی ذمےداری ہے ، حکومت اور وزیر ہوابازی کی ہدایات پر پروازیں ترتیب دی جارہی ہیں کوشش ہے کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو . علاوہ ازیں پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کیلئے فیصل آباد سے اسکردو پروازیں چلانے کا اعلان کردیا، ہفتے میں 2 فلائٹس اسکردو کیلئے روانہ ہوں گی، فیصل آباد سے اسکردو جانے والی پرواز کا کرایہ 15ہزار 40 روپے ہوگا ، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کیلئے دو پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، فیصل آباد سے ہفتے میں دو فلائٹس اسکردو کیلئے روانہ ہوں گی ، فیصل آباد سے اسکردو جانے والی پرواز کا کرایہ پندرہ ہزار چالیس روپے ہوگا، فیصل آباد سے اسکردو فلائٹس چلانے کا فیصلہ سیاحت کے فروغ کیلئے کیا گیا . دوسری طرف وفاقی حکومت کا پی آئی اے کیلئے 20 ارب روپے فنڈز حاصل کرنے کا نیا منصوبہ سامنے آگیا ، حکومت کی جانب سے قومی ایئرلائن کے لیے 20 ارب روپے فنڈز اکھٹے کرنے کا نیا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ، جس کے تحت پی آئی اے کیلئے 20 ارب روپے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے ‘سکوک بانڈز’ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سکوک بانڈز سے حاصل رقم سے پی آئی اے مالی ضرورتیں پورا کرے گی تاہم بانڈز کی ضمانت کے طور پر پی آئی اے کی زمین ، بلڈنگز اور جہازوں کو گروی رکھوایا جائے گا . بتایا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن کے لیے جاری کیے جانے والے سکوک بانڈز کی مدت 10 سال کی ہوگی جب کہ گرین شو آپشن کے تحت مزید 5 ارب روپے کے سکوک بانڈز فروخت کیے جائیں گے ، یہ بانڈز پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر بھی لسٹ ہوں گے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) قومی ایئرلائن نے عاشورہ کے موقع پر عراق کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا . تفصیلات کے مطابق زائرین کی سہولت کے لیے اسلام آباد ، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی اس سلسلے میں 11 اگست سے پی آئی اے کی 11 پروازیں زائرین کو لے کے نجف پہنچیں گی اور زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے شروع کیا جائے گا .
متعلقہ خبریں