ڈی چوک جلسے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں تاریخ رقم کریں گے۔اسد عمر نے کہا کہ 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں انسانوں کے سمندر کا خیرمقدم کریں گے، عمران خان قوم کے اتحاد کی علامت، لٹیروں کیلئے خوف کا پیغام ہیں، کسی کو ملک و قوم کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہےکہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا

جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں اسد عمر نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی نکات پر بریفنگ دی جب کہ صوبائی صدور نے پارٹی کے تنظیمی معاملات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلائے جانے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 29 مارچ کو کروائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کور کمیٹی نے عدم اعتماد سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اتحادیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اتحادی کہیں نہیں جارہے،ہمارے ساتھ ہیں اور ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں، عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں،صورتحال اطمینان بخش ہے۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی میں اتفاق کیا گیا ہےکہ ڈی چوک پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جب کہ پی ٹی آئی نے جارحانہ پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں سیاسی جلسے جاری رکھے جائیں گے جب کہ ملک کے مزید شہروں میں جلسے کیے جائیں گے۔

Recent Posts

موسم بدلتے ہی انڈوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی اشیاء کے دام بھی تیزی…

1 min ago

ڈیرہ بگٹی، سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)سنگسیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے لیویز…

5 mins ago

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ ہو جانے والے میسجز کو واپس لانے کا طریقہ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول پیغام رساں پلیٹ…

5 mins ago

وہاب ریاض کو پی سی بی دوبارہ کونسا اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ…

11 mins ago

جھل مگسی میں فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)جھل مگسی کے علاقہ میں دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ سے ایک…

13 mins ago

گزشتہ روز حملے کے بعد لاپتہ ہونے والےمیر مہراللہ حسنی بازیاب ہو گئے، ڈی سی خضدار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار وڈھ کے علاقے کراڑو میں قومی شاہراہ پرگزشتہ روز نامعلوم افراد نے قبائلی…

19 mins ago