اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر اینکر پرسن وتجزیہ کار کامران خان نے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی موجودسیاسی صورتحال جو کچھ روز پہلے تک تھی اب ویسی نہیں رہی کیونکہ وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ ٹرمپ کارڈ لگ گیا ہے جسے عدم اعتماد سے کچھ روز پہلے دکھایا جائے گا . سینئر اینکر کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف موجود صورتحال امریکا مخالف پالیسیز کی وجہ سے ہے جبکہ ملکی سیاسی صورتحال کے وجہ بھی امریکا ہی ہے .
کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ روز پہلے تک جو سیاسی صورتحال تھی
اب ویسی نہیں رہی بلکہ وزیراعظم کے ہاتھ ٹرمپ کارڈ لگ گیا ہے جس شو کرنے کے بعد حالات بدل جائیں گے اور اسے تحریک عدم اعتماد سے کچھ وقت پہلے شو کریں گے . انکا کہنا تھا کہ پہلے عمران خان کی ہار یقینی نظر آرہی تھی لیکن اب ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ وہ ہار بھی سکتے ہیں لیکن اس کے کم چانسز ہیں اور بازی پلٹ بھی سکتی ہے .
. .