حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر خزانہ اورمسلم لیگ (ن)کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت جاتیجاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، اگلی حکومت کے لیے ایٹم بم بچھا کر جارہی ہے، معیشت ٹھیک کرنے میں بڑا وقت لگے گا۔پیر کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر ایمنسٹی دی، اس کے فیٹف پربہت اثرات پڑیں گے، ضروری ہے آئی ایم ایف کاپروگرام جاری رہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے، حکومت جاتے جاتے آئی ایم

ایف سے ڈیل توڑرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ46 سو ارب روپے بجٹ کا خسارہ کرنے والوں نے ایک بجلی کا پلانٹ نہیں لگایا، اس حکومت میں 60 لاکھ افراد بیروزگار ہوئے، تاریخی مہنگائی ہے، پاکستان میں بھارت اور بنگلا دیش سیزیادہ مہنگائی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ مہنگائی زیادہ ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے، ارجنٹینا اور ترکی میں پاکستان سے زیادہ مہنگائی ہے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

1 min ago

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔…

4 mins ago

کون زیادہ رومانوی ہے، شاہ رخ یا فواد خان ؟ ماہرہ نے بتادیا

لندن (قدرت روزنامہ )ماہرہ خان نے حالیہ سپر سٹارز کے مقابلے میں اپنے شوہر کو…

20 mins ago

حکومت نے ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

37 mins ago

علیمہ خان نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک پر ہر صورت احتجاج کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر…

42 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عدلیہ کو مفلوج کرنا ہے، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے…

44 mins ago