اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جہانگیر ترین لندن پہنچے تو حالت نازک تھی، اس بات کا انکشاف جیو نیوز نے کیا ہے، یہ بات جہانگیر ترین کی رپورٹس دیکھنے والے ذرائع نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے فوری سفر سے منع کردیا ہے اور ان کی پاکستان واپسی مزید مؤخر ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور شوگر کیس میں نامزد ملزم جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی، تاہم اب ان کی پاکستان واپسی مزید مؤخر ہوگئی ہے، کیوں
کہ ڈاکٹرز نے انہیں فوری سفر سے منع کردیا ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، اور اب جہانگیر ترین مزید 8 سے 10 دن برطانیہ میں قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی، پی ٹی آئی کے ناراض رہنما ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہے۔ذرائع نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کی واپسی کے بعد ترین گروپ کی جانب سے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ترین گروپ کی آئندہ ہفتہ ہی ن لیگ کیساتھ ملاقات کا امکان ہے جبکہ ترین گروپ کی پرویز الٰہی سے بھی ملاقات ہوگی، ان اہم ملاقاتوں سے قبل ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں سیاسی ملاقاتوں پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن اور ترین گروپ کے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی تھی، جس میں مسلم لیگ ن اور ترین گروپ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…