چینی سفارت خانے کی ہیڈ آف مشنز کی چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے اہم ملاقات
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چینی سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن پینگ جن ژونے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی . اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی اور حسین الٰہی ایم این اے بھی موجود تھے .
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت سی پیک اور پاک چین تعلقات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا . پینگ جن ژو کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام چاہتا ہے . مسلم
لیگی قائدین نے پاکستان اور چین کے مابین عالمی، علاقائی اور دفاعی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات ہیں جن کو پاکستان نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے بلکہ اس پر فخر بھی کرتا ہے .
. .