لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم کی جانب سے ڈی چوک پر جلسے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی تیاریوں کی ہدایت کر دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی ہدایت کے بعد ڈی چوک پہنچنے کے لئے حکمت عملی کی تیاری پر کام شروع کر دیاگیا۔ضلعی تنظیم کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ قیادت کی جانب سے تیاریوں کا حکم آ چکا ہے،لیگی قیادت نے اراکین اسمبلی،پارٹی عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں کو 2 گھنٹے کے نوٹس پر تیار رہنے کی ہدایت کر دی
ہے۔تمام کارکنان اور عہدیدار اسلام آباد پہنچنے کے لئے تیار رہیں۔ ذرائع کے مطابق قیادت نے لیگی کارکنوں کیلئے ٹرانسپورٹ، کھانے پینے اور رہائش کے لئے عارضی خیموں سمیت دیگر انتظامات کے لئے ہر ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی ہیں اور ان کمیٹیوں کو اپنی تیاری مکمل رکھنے اور ہر لمحہ تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…