عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی، فیصل جاوید

(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے ریکوزٹ کیا گیا اجلاس 21 مارچ کو بلایا جائے گا اور عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔
خیال رہے کہ سینیٹر فیصل جاوید نے پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹ ڈالنے کے حوالے سے بات کی ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک روز قبل ڈی چوک میں جلسے کے انعقاد کیا جائے گا۔
تاہم اب اس جلسے کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے کہ جو کہ 27 مارچ کو ڈی چوک پر ہوگا۔
اس سے متعلق آگا ہ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید سمیت وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی اپنے پیغامات جاری کیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں میں دونوں رہماؤں نے بتایا ہے کہ وزیراعظم 27 مارچ کو ڈی چوک پر تاریخ عوامی جلسہ کریں گے۔
فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ووٹنگ 27 مارچ کے جلسے کے بعد ہوگی جو کہ ناکام ہوجائیگی اور وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہو جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کی تاریخ اسپیکر قومی اسمبلی دیں گے اور یہ 27 مارچ کے بعد کوئی بھی تاریخ ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ کپتان نے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کا حتمی فیصلہ کر لیا جو کہ 27 مارچ کو ہونے جا رہا ہے۔

کپتان نے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کا حتمی فیصلہ کر لیا…. انشاءاللہ 27 مارچ کو تاریخ ساز اجتماع ہونے جا رہا ہے. دنیا دیکھے گی پاکستان کی عوام کیسے اپنی آزادی اور خودمختاری کے لئے اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں

Recent Posts

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

5 mins ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

7 mins ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

2 hours ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر…

2 hours ago

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

2 hours ago