واٹس ایپ نے صارفین پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

(قدرت روزنامہ)پیغام رسانی کےلئے استعمال کی جانے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین پر مزید پابندیاں عائد کردیں ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق واٹس ایپ کی انتظامیہ نے میسجز فارورڈ کرنے کے حوالے سے مزید پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا ہے۔
واٹس ایپ نے 2018 میں وائرل افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دنیا بھر میں اپنے تمام صارفین پر پیغامات آگے 20 افراد تک فارورڈ کرنے کی پابندی عائد کی تھی، جسے 2019 میں مزید کم کرکے 5 کردیا گیا تھا۔
اس سے پہلے دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کشن میں صارفین جتنے مرضی افراد اور گروپس کو پیغامات بیک وقت فارورڈ کرسکتے تھے۔
ابھی صارفین واٹس ایپ گروپس یا کسی انفرادی صارف کو میسج فارورڈ کرتے ہیں تو 5 بار کے بعد اس پر فارورڈڈ مینی ٹائمز کا لیبل آجاتا ہے۔
مگر اب واٹس ایپ کی جانب سے جب کسی میسج پر فارورڈڈ کا لیبل لگادے تو اس پیغام کو ایک وقت میں ایک گروپ چیٹ سے زیادہ میں فارورڈ نہیں کیا جاسکے گا۔
اگر آپ کو ایک سے زیادہ گروپس میں میسج فارورڈ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ عمل کئی بار (جتنے گروپس کو بھیجنا چاہتے ہیں) کرنا ہوگا یعنی ان کو ایک، ایک کرکے بھیجنا ہوگا۔
اس پابندی کا اطلاق ان میسجز پر بھی ہوگا جن کو صرف ایک بار فارورڈ کیا گیا ہوگا۔
واضح رہےکہ اس تبدیلی کا مقصد صارفین کے لیے محفوظ ماحول کو فراہم کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جعلی خبریں آسانی سے مت پھیلیں

Recent Posts

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

25 mins ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

35 mins ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

50 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…

57 mins ago

قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 جوان شہید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…

1 hour ago

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…

1 hour ago