(قدرت روزنامہ)دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کچھ عرصے قبل ویو ونس کے نام سے خود بخود غائب ہونے والے میسج کا فیچر متعارف کرایا تھا .
تاہم اب انتظامیہ نے خود کار طریقے سےغائب ہونے والے پیغام کو محفوظ بنانے کے فیچر پر کام شروع کردیا ہے .
واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اس فیچر کی وسعت کو بڑھانے کے لیے مزید اہم تبدیلیاں کر رہا ہے .
مزید پڑھیں: واٹس ایپ کی اینڈروئیڈ صارفین کے لیے وائس نوٹ میں اہم تبدیلی
رپورٹ کے مطابق استعمال کنندہ کی جانب سے اس فیچر کو ان ایبل کرتے وقت یہی خواہش ہوتی ہے کہ وصول کنندہ اس کے پیغام کو دیکھتے ہی ڈیلیٹ کردے گا، تاہم اس چکر میں دیگر اہم پیغامات بھی ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں .
اسعتمال کنندگان کی جانب سے ڈس اپیئر فیچر کی اس شکایت کی بابت واٹس ایپ ایک ایسی سہولت کی فراہمی پر کام کر رہا ہے، جس کی بدولت استعمال کنندگان غائب ہونے والے پیغامات میں سے اہم پیغامات کو بعد میں بھی دیکھ سکیں گے .
سوشل میڈیا ایپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال یہ فیچر آزمائش کے مرحلے میں ہے اور امید ہے کہ آئندہ آنے والی اپ ڈیٹس میں اسے استعمال کنندگان کے لیے جاری کردیا جائے گا .
تاہم واٹس ایپ کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ اس فیچرکو اینڈروئیڈ یا آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا یا صرف کسی ایک پلیٹ فارم کے لیے .