اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نےکہا ہےکہ
اجلاس بلانےکے لیے سیکرٹریٹ سے مشاورت جاری ہے، حکومت اور اپوزیشن کیا کر رہی ہیں اس سے میرا کا کوئی تعلق نہیں . اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق سوال کے جواب میں اسد قیصر نےکہا کہ مجھےاس پرکوئی اعتراض نہیں، تحریک عدم اعتماد لانا ان کا آئینی و قانونی حق ہے، میں ویلکم کرتا ہوں .
ارکان کی فلور کراسنگ سے متعلق قانونی رائے لینے کے سوال پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ ان کا کام ہےکہ ماہرین سے رائے لیں . اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی خط نہیں لکھا، میڈیا پر آنے والی خبروں کی تردید کرتا ہوں، ایک بات واضح کرتا ہوں کی جو اقدام اٹھاؤں گا وہ قانون کے مطابق ہوگا،حکومت اور اپوزیشن کیا کررہی ہیں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں . ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق سیکرٹریٹ سے مشاورت کررہا ہوں، آئین کے مطابق مقررکردہ وقت پراجلاس ہوگا .
. .