اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نےکہا ہےکہ
اجلاس بلانےکے لیے سیکرٹریٹ سے مشاورت جاری ہے، حکومت اور اپوزیشن کیا کر رہی ہیں اس سے میرا کا کوئی تعلق نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق سوال کے جواب میں اسد قیصر نےکہا کہ مجھےاس پرکوئی اعتراض نہیں، تحریک عدم اعتماد لانا ان کا آئینی و قانونی حق ہے، میں ویلکم کرتا ہوں۔ ارکان کی فلور کراسنگ سے متعلق قانونی رائے لینے کے سوال پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ ان کا کام ہےکہ ماہرین سے رائے لیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی خط نہیں لکھا، میڈیا پر آنے والی خبروں کی تردید کرتا ہوں، ایک بات واضح کرتا ہوں کی جو اقدام اٹھاؤں گا وہ قانون کے مطابق ہوگا،حکومت اور اپوزیشن کیا کررہی ہیں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق سیکرٹریٹ سے مشاورت کررہا ہوں، آئین کے مطابق مقررکردہ وقت پراجلاس ہوگا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…