یہ شخص پاکستان کا سب سے خوبصورت وزیر اعظم بننے جا رہا ہے ، حریم شاہ کا حیران کن بیان ، کس کے بارے یہ سب کہا ؟

(قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مذاق اڑانے والے سیاستدانوں اور عام افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے پی پی چیئرمین سے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے 8 مارچ کو کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والے ’عوامی مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے غلطی سے بول دیا تھا کہ ان کے مارچ سے حکمرانوں کی ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ بلاول بھٹو دراصل ’ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘ کہنا چاہ رہے تھے مگر ان کی زبان لڑا کھڑا گئی تھی۔ بلاول بھٹو کا مذکورہ جملا تین دن تک ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا اور اس پر شوبز شخصیات سمیت سیاستدانوں نے بھی مذاق کیا اور وزیر اعظم عمران خان نےبھی اپنی تقریروں میں ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کے جملے استعمال کیے۔ لوگوں کی جانب سے بلاول بھٹو کا تمسخر اڑانے پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی اور ان پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔ حریم شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک سے پڑھے ہوئےہیں اور اگر انہوں نے غلطی سے اُلٹا جملہ بول بھی دیا تو کون سا طوفان آگیا، ان کی بات کا مطلب ہر کسی کو سمجھ آگیا تھا مگر اس کے باوجود ان کا مذاق اڑایا گیا۔ ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پر تنقید کرنے والے سیاستدان خود بھی ٹھیک طرح سے اردو نہیں بول پاتے اور یہ کہ کوئی بھی سیاستدان اتنا اچھا پڑھا لکھا نہیں، وہ خود بھی درست اردو نہیں بولتے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں دوسروں کا تمسخر اڑانے سے منع کیا گیا ہے اور لوگوں کو بلاول بھٹو کا مذاق اڑانے کے بجائے ان پر فخر کرنا چاہیے کہ وہ ملک کے نوجوان اور خوبصورت ترین وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو پڑھا لکھا،نوجوان اور خوبصورت قرار دیتےہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ حریم شاہ نے ویڈیو میں بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بہت زیادہ پیار کرتی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہی ملک کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے۔ مذکورہ ویڈیو سے قبل بھی حریم شاہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہی ہیں اور ان کی ٹوٹی پھوٹی اردو کو سب سے منفرد انداز کی اردو قرار دیتی آ رہی ہیں۔ حریم شاہ ماضی میں بلاول بھٹو زرداری سے شادی کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کر چکی ہیں اور کہ چکی ہیں کہ اگر پی پی چیئرمین چاہیں تو وہ ان سے شادی بھی کریں گی۔

Recent Posts

کوئٹہ ،ہزارہ ٹاون سے 8 سالہ مغوی بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا…

4 mins ago

خضدار، فیروز آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 مزدور زخمی

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار فیروزآباد سی پیک روڈ پر پک اپ الٹ جانے سے تین مزدور شدید…

9 mins ago

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

19 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

26 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

41 mins ago

جھل مگسی، دو گروپوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں…

46 mins ago