اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم کے
خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی ہے . صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’خورشید شاہ نےکہا کہ انہوں نے آپ کے 2 ایم این ایز کو آفر کی؟‘صحافی کے سوال پر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ’شاہ صاحب اچھے دوست ہیں ان کا احترام کرتا ہوں،میری کسی کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ہماری پارٹی نے اب تک تحریک عدم اعتماد سےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا .
‘چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کےسامنے تجویز رکھوں گا کہ ہمیں عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے .
. .