کراچی(قدرت روزنامہ) خدارا سوچیں کہ ہم کہاں جا رہے ہیں ،سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی بھی بول پڑے۔انہوں نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات میں اسلامی احکام و اقدار بُری طرح پامال ہورہی ہیں۔ اسلامی احکام کی پامالی پر تصور کرکے ڈر لگتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے وبال سے بچائے۔ سورۃ الحجرات میں ہے کہ ایک دوسرے کا مذاق نہ اُڑاؤ، غیبت، بدگمانی نہ کرو، دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو اور کسی کا نام بگاڑ کر نہ بُلاؤ۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اختلاف چاہے سیاسی ہو یا نظریاتی اسے دشمنی بناکر مرنے مارنے اور گالیاں دینے کا طریقہ معاشرے کے لئے مہلک ہے۔ تنقید دلائل سے ہوتی ہے بھونڈی زبان سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن میں حضرت موسیٰ و حضرت ہارون علیہ السلام کو فرعون کے مقابلے میں بھی نرم بات کرنے کی تلقین فرمائی گئی خدارا سوچیں کہ ہم کہاں جارہے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…