مشرقی ملبوسات کی دلدادہ ایرین ہالینڈ واپس آسٹریلیا جاتے ہی ایک بار پھر مغربی رنگ میں رنگ گئیں، تصویر شیئر کردی
کنبرا(قدرت روزنامہ) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کے ساتویں ایڈیشن کی میزبانی کرنے والی آسٹریلوی میزبان ایرین ہالینڈ یہاں رہتے ہوئے مشرقی ملبوسات کی دلدادہ بن گئی تھیں مگر واپس آسٹریلیا جاتے ہی ایک بار پھروہ مغربی رنگ میں رنگ گئی ہیں . نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ایرین ہالینڈ، جو مس آسٹریلیا بھی رہ چکی ہیں، پی ایس ایل کی میزبانی کے دوران مشرقی لباس میں تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کرتی رہیں، جنہیں پاکستانیوں کی طرف سے بہت پذیرائی ملتی رہی .
پی ایس ایل کی میزبانی کا سفر کامیابی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد واپس آسٹریلیا جانے کے چند دن بعد تک بھی وہ مشرقی لباس میں ہی تصاویر پوسٹ کرتی رہیں تاہم گزشتہ روز انہوں نے پہلی بار اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پرایک ایسی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ مغربی طرز کا مختصر لباس پہنے ہوتی ہیں . انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایرین ہالینڈ کو 5لاکھ 3ہزار لوگوں نے فالو کر رکھا ہے .
. .