وزیر اعظم کے کچن کا خرچہ اے ٹی ایم چلاتے ہیں ، انہیں اشیاء کی قیمتوں سے کوئی سروکار نہیں ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ  وزیر اعظم کے کچن کا خرچہ اے ٹی ایم چلاتے ہیں ، انہیں اشیاء کی قیمتوں سے کوئی سروکار نہیں ۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ غریب عوام کی زندگی مشکل ہوچکی ہے، وزیراعظم کہتےہیں اقتدارمیں آلو،ٹماٹرکی قیمتیں ٹھیک کرنےنہیں آیا،آپ نےدرست کہا اشیاء کی قیمتوں سےکوئی سروکارنہیں، آپ کے کچن کا خرچہ اے ٹی ایم چلاتے ہیں ، وزیراعظم زراعت اورمعیشت کا کباڑہ کرنے آئے تھے۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ  چور کرپٹ ٹولے نے  27  مارچ کو جلسے کا اعلان کیا ہے ،وزیراعظم نے جلسے میں عوام کا تمسخر اڑایا، ڈی چوک میں 10لوگ نہیں آئیں گے،  آج  کھانے پینے کی اشیاءغریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں ،حکومت نے35روپے کلو کے آٹے کو85روپے کر دیا،  زراعت کا شعبہ تباہ ہو چکا ہے،آج یوریا کی بوری 2400روپے میں مل رہی ہے،تحریک انصاف حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہورہی۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

2 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

2 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

2 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

2 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago