لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک عدم اعتماد کے بعد کے سیٹ اپ پر اپوزیشن کنفیوژن کا شکار نظر آنے لگی ہے۔
نجی ٹی وی” اے آر وائے نیوز “نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز شریف اسمبلی مدت پوری کرنے کے حق میں ہیں جبکہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ فی الفور انتخابات کرائے جائیں۔اسی طرح مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی اسمبلی مدت پوری کرنے کے حق میں ہیں ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ لیگی رہنما سعد رفیق کا موقف ہے کہ 15ماہ میں مسائل حل نہیں ہو سکتے فوری الیکشن کی طرف جانا چاہیے ۔
پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا موقف ہے کہ اگر پنجاب میں ابھی عدم اعتماد نہیں آ رہی تو پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کیو ں کریں؟ نجی ٹی وی نے بتایا کے وزارت اعلیٰ مسلم لیگ (ق)کو دینے پر مسلم لیگ (ن )کے رہنماوں کی طرف سے اعتراضات سامنے آئے ہیں ۔لیگی رہنماوں کا موقف ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے سب سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی اٹھائے گی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…