(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات میں ایم کیو ایم کے مینڈیٹ اور متعدد مطالبات تسلیم کرتے ہوئے سندھ کے شہری علاقوں میں صوبائی حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے زرداری ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف بھی شامل تھے۔ پیپلز پارٹی کے وفد کے دیگر اراکین میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن، رخسانہ بنگش بھی موجود تھے۔
دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کے وفد میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور جاوید حنیف شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ میں شرکت اقتدار، سندھ کوٹہ ، مردم شماری، شرکت اقتدار سمیت شہری سندھ کے حوالے سے متعدد مطالبات پیپلز پارٹی کے سامنے رکھے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ اور متعدد مطالبات تسلیم کرتے ہوئے شہری سندھ پر سندھ حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ایم کیو ایم کی جانب سے معاملات پر رابطہ کمیٹی کو اعتماد میں لینے کے بعد حتمی فیصلہ سازی کے لیے وقت طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے تمام مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد ایم کیو ایم کا وفد کل وفاق سے متعلق معاملات پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…