2 ہزار روپے میں کراچی سے بلوچستان موٹر سائیکل لے جانے کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم نے صرف 2 ہزار روپے میں کراچی سے بلوچستان موٹر سائیکل لے جانے کا انکشاف کیا، ملزم کو موٹرسائیکل منتقلی کے دوران گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مدینہ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے بتایا ملزم حفیظ کو موٹرسائیکل منتقلی کے دوران گرفتار کیا گیا۔حکام نے بتایاکہ گرفتارملزم کا ساتھی جمیل موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم کا پہلے بھی گرفتار ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے بیان میں بتایا کہ بلوچستان سے کوسٹر میں بیٹھ کر کراچی آتا ہوں اور ساتھی جمیل موٹرسائیکل لفٹنگ کرنے ساتھ لے جاتا ہے، ایک موٹرسائیکل منتقل کرنے کے 2 ہزار ملتے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اپنے شناختی کارڈ کی الیکٹرونک چپ بھی نکال رکھی تھی تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

28 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

43 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

51 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

59 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

1 hour ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

1 hour ago