حقوق اور جدوجہد کی جنگ میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، بی این پی

سبی(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ضلع سبی کی خواتین سیکرٹری بانو ارباب نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں خواتین کی شراکت کے بغیر مستحکم معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے اول دستے کا کردار ادا کیا آج سیاسی میدانوں میں بھی خواتین اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال یقینی بناتے ہوئے بلوچستان کی خواتین کی نمائندگی کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیابلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ضلع سبی کی خواتین سیکرٹری بانو ارباب نے کہا خواتین معاشرہ کا ایک حقیقت ہے خواتین کو حقوق اور عزت دیئے بغیر مستحکم اور ترقی یافتہ معاشرے کی ترقی نا ممکن ہے بلوچستان کی خواتین باقی دنیا سے الگ اور زیادہ مصیبت زدہ ہیں آج کی ترقی کی دور میں بھی بلوچستان کی خواتین نہ صرف تعلیم صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بلکہ وہ زندگی جینے کی متلاشی ہیں کبھی کاروکاری کے نام پر اس مظلوم طبقے کو قتل کیا جاتا تو کبھی اپنے بھائی کی بازیابی کے لئے روڈوں پر مصیبتیں جھیل رہی ہوتی ہے، جہاں قوموں کی حقوق غضب کی جارہی ہو استحصال کیا جا رہا ہو تو وہاں مردوں کے ساتھ خواتین کی جدوجہد میں کردار نمایاں ہونظر آتا ہے آج بلوچستان کی بہنیں اپنی سرزمین کی بقاء اور حقوق کے لئے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر جدوجہد کررہی ہیں قابل فخر بات یہ ہے کے بلوچستان نیشنل پارٹی میں خواتین کو اعلیٰ مقام اور شرف حاصل ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کی خواتین ورکرز سیاسی میدانوں میں بھی بلوچستان کے حقوق کے حصول کے لئے رول پلے کررہی ہیں انہوں نے خواتین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے بی این پی مینگل کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago