اللہ کرے پاکستان کراچی ٹیسٹ میں شکست سے بچ جائے: رمیز راجہ

کراچی (قدرت روزنامہ) پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ باہمی ٹیسٹ سیریز کا تصور پرانا ہوگیا، بھارت کے ساتھ سہ ملکی سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے کمیٹی روم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 59 سالہ رمیز راجہ نے کہا کہ آئی سی سی کے ذریعے بھارت پر زیادہ دباؤ نہیں ڈال سکتے اور ہماری آمدنی صرف بھارت سے کھیلنے سے مشروط نہیں، ہمیں اپنے پیروں پر خود کھڑا ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی وکٹ اپنے ایڈوانٹیج کے لیے بنائی تھی لیکن اللہ کرے پاکستان کراچی ٹیسٹ میں شکست سے بچ جائے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن چکا ہے، اپنی لیگ کو آئی پی ایل کے مقابلے پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 7 کا بہت فائدہ پاکستان کو ہوا، 540 کروڑ روپے منافع پی ایس ایل فرنچائز کو حاصل ہوا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انفرا سٹرکچر پر کام کر رہے ہیں اور کراچی میں جلد ہی جدید طرز کا ہوٹل تعمیر کریں گے، پاکستان کو دو بڑے ایونٹ کی میزبانی ملنا کامیابی ہے۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ مقامی سرمایہ کاروں نے مثبت تاثر دیا ہے اور اب چار قومی کرکٹ مقابلوں پر کام ہو رہا ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

17 mins ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

52 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

3 hours ago