مارچ کے وسط میں ہی سورج آگ برسانے لگا، موسم بہار میں پڑنے والی گرمی غیر معمولی قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) مارچ کے وسط میں ہی سورج آگ برسانے لگا، موسم بہار میں پڑنے والی گرمی غیر معمولی قرار، 16 مارچ تک کراچی میں گرمی کی شدت زائد رہے گی، شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا . تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے کہاہے کہ کراچی میں موسم بہار میں پڑنے والی یہ گرمی غیر معمولی ہے، 16 مارچ تک کراچی میں گرمی کی شدت زائد رہے گی .


انہوں نے کہا کہ موسم بہار کا اوسط درجہ حرارت 32.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا . سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، دن میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی . چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے، 16 مارچ کے بعد سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی .

انہوں نے کہا کہ 16مارچ کے بعد درجہ حرارت 34سی36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے . دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سے سمندری ہوائیں معطل رہنے کے باعث شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے . محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سمندری ہوائیں معطل ہیں جس کے نتیجے میں کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت زیادہ رہی . محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد رہا جبکہ 8کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں . خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں