مارچ کے وسط میں ہی سورج آگ برسانے لگا، موسم بہار میں پڑنے والی گرمی غیر معمولی قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) مارچ کے وسط میں ہی سورج آگ برسانے لگا، موسم بہار میں پڑنے والی گرمی غیر معمولی قرار، 16 مارچ تک کراچی میں گرمی کی شدت زائد رہے گی، شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے کہاہے کہ کراچی میں موسم بہار میں پڑنے والی یہ گرمی غیر معمولی ہے، 16 مارچ تک کراچی میں گرمی کی شدت زائد رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ موسم بہار کا اوسط درجہ حرارت 32.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، دن میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے، 16 مارچ کے بعد سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 16مارچ کے بعد درجہ حرارت 34سی36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سے سمندری ہوائیں معطل رہنے کے باعث شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سمندری ہوائیں معطل ہیں جس کے نتیجے میں کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت زیادہ رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد رہا جبکہ 8کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا تھا۔

Recent Posts

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

13 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

2 hours ago