مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی جانب 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے . انہوں نے اپیل کی کہ 23 مارچ سے پورے ملک سے لوگ نکل اور اسلام آباد پہنچیں .

اسلام آباد میں میڈیا کے سامنے اعلان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اعلان کیا تھا کہ 23 مارچ کو  لانگ مارچ ہوگا . میں آج باضابطہ طور پر تمام جماعتوں کے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب روانہ ہونے کا اعلان کرتا ہوں .

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‘جعلی وزیراعظم’ کے خلاف حزب اختلاد کی جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد قومی مفاد کی امین ہے . پی ٹی آئی حکومت بجائے اس کے کہ جمہوری دائرے میں رہ کر اس کا سامنا کرے، وہ فساد کی راہ اختیار کر چکی ہے . ہمارے اراکین کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی رہائشگاہ پر کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں