اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی جانب 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ 23 مارچ سے پورے ملک سے لوگ نکل اور اسلام آباد پہنچیں۔
اسلام آباد میں میڈیا کے سامنے اعلان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اعلان کیا تھا کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا۔ میں آج باضابطہ طور پر تمام جماعتوں کے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب روانہ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‘جعلی وزیراعظم’ کے خلاف حزب اختلاد کی جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد قومی مفاد کی امین ہے۔ پی ٹی آئی حکومت بجائے اس کے کہ جمہوری دائرے میں رہ کر اس کا سامنا کرے، وہ فساد کی راہ اختیار کر چکی ہے۔ ہمارے اراکین کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی رہائشگاہ پر کیا گیا ہے۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…