مطیع اللہ مطیع
وزیراعظم اسپیشل انیشیٹیوز واٹرسیکٹرز کے پروجیکٹس کے نیشنل کوارڈینیٹر محمدآصف خان کاکڑ نے گزشتہ روز صوبائی سیکرٹری زراعت امید علی کھوکھراور ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ بلوچستان عبدالوہاب کاکڑسے ملاقات کی ملاقات میں پروجیکٹس کے ڈپٹی کوارڈینیٹر سیف السلام ،نیسپاک کے ڈاکٹر علی رضا اور دیگر کنسلٹنٹس بھی موجود تھے ۔اجلاس میں وزیراعظم اسپیشل انیشیٹیوز واٹرسیکٹرز کے پروجیکٹس سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ،اس موقع پر نیشنل کوارڈینیٹر محمدآصف خان کاکڑ نے پروجیکٹس بالخصوص واٹر مینجمنٹ سے متعلق ترقیاتی کام کی سست روی سے متعلق آگاہ کیا اور کہاکہ وزیراعظم اسپیشل انیشیٹیوز واٹرسیکٹرز کے پروجیکٹس میں 75فیصد بلوچستان کا حصہ ہے جبکہ 25فیصد ملک کے دیگر حصوں میں ہوگا، ان پروجیکٹس سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پانی سے متعلق درپیش مشکلات میں کافی حد تک کمی آئے گی بالخصوص جب یہ پروگرام بروقت مکمل ہوں لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں پانی کے نیشنل پروجیکٹس پر کام سست روی کاشکا رہے ،انہوں نے سیکرٹری زراعت کو یقین دہانی کرائی کہ وفاق کی جانب سے فنڈز سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش نہیں آئے گا البتہ اس کیلئے ضروری ہے کہ تمام ترقیاتی اقدامات بروقت مکمل ہوں یہ وزیراعظم کے خصوصی اقدامات میں شامل پروگرامز ہیں ،اس موقع پر صوبائی سیکرٹری زراعت امید علی کھوکھر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ متعلقہ حکام ترقیاتی عمل بروقت مکمل کرنے کا پابند بنائیںگے اور ڈیڑھ ماہ میں مثبت رپورٹ مرتب کرکے پیش کرینگے ۔
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…