“وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرات لاحق، وزیراعظم نے اپنی نقل و حرکت محدود کردی”

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی جان خطرے میں، وزیراعظم نے اپنی نقل و حرکت محدود کردی ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا وزیراعظم عمران خان کیے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جان کو خطرات ہیں لیکن وہ پرواہ نہیں کرتے،وزیراعظم نے اپنی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم پر ڈبل گیم کا الزام لگا لیکن حقیقت میں ہمارے ساتھ ڈبل گیم ہوئی ،ہم نے امریکا کاساتھ دیا، بدلے میں افغانستان میں براہمداغ جیسوں کو کیمپس دے دیئے ،ان کاکہناتھاکہ اڈے مانگنے کی بات سرکاری طور پر نہیں ہوتی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہاہے کہ کچھ نام نہاد دانشور ہر وقت پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں،نوازشریف اورمیڈیا کے کچھ لوگ مل کر فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں،نوازشریف کو جس نے بنایا اس نے برباد بھی کردیا،چودھری نثار پارٹی لیڈرشپ کے خلاف بولے اور فارغ ہو گئے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سینئر صحافی ہارون الرشید کا بھی ایسا ہی بیان سامنے آیا تھا۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے خلاف بیان دے کر جان خطرے میں ڈال دی ۔امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو ہوائی اڈے دینے سے متعلق سوال پر صاف انکار کر دیا تھا۔ اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان جو بیان دے بیٹھے ہیں اس کے بعد بعض حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے۔
وزیراعظم نے لیاقت علی خان کی طرح اپنی جان خطرے میں ڈال لی ہے۔یا تو ان کی زندگی کو خطرہ ہے یا پھر ان کی حکومت کو خطرہ ہے۔ایک وہ خطرہ ہوتا ہے جو اپنی حماقتوں کی وجہ سے ہوتا ہے،اور حماقتیں تو کم ہونے کا نام نہیں لیتی، ڈھنگ کا کوئی آدمی رکھا نہیں۔اپوزیشن تو ظاہر ہے اپوزیشن کرے گی۔لوگ کہہ رہے ہیں کہ امریکا نے تو لیاقت علی خان کو بھی قتل کرا دیا تھا کیونکہ انہوں نے ایران میں مداخلت سے انکار کیا تھا اور اب عمران خان کے خلاف بھی پراپیگنڈہ شروع ہو گیا،این جی اوز نے بھی کام شروع کر دیا ہے،بڑے پیمانے پر فنڈ ملتے ہیں اور حکومت کو اس کی بھی تحقیقات کرنی چاہئیے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

53 mins ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

1 hour ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

1 hour ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

2 hours ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

2 hours ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

2 hours ago