خانپورمیں دلخراش واقعہ، کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

خانپور(قدرت روزنامہ) خانپورمیں انتہائی دلخراش واقعہ، کار نہر میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے . تفصیلات کے مطابق خانپور: رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے .

نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ 86 پل کے قریب پیش آیا ہے جہاں کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو خواتین اور 5 نوجوان شامل ہیں .

ریسکیو ذرائع کے مطابق خان پور کے علاقہ محلہ ٹھٹھا راں کی رہائشی فیملی رحیم یار خان سے خان پور آ رہی تھی کے پل پر ٹریفک جام ہونے کے باعث نہر کی سائیڈ سے کار گزارنے لگی تو کار سلپ ہوکر نہر میں گرگئی . ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت مرسلین بی بی، رابعہ بی بی، عاطف، مبشر، مشتاق، فیضان، رفیق شامل ہیں . پولیس کا بتانا ہے کہ دو نوجوان جن میں 18 سالہ ارسلان اور 15 سالہ عرفان شامل ہیں ان کی تلاش ابھی جاری ہے . پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں