خانپورمیں دلخراش واقعہ، کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

خانپور(قدرت روزنامہ) خانپورمیں انتہائی دلخراش واقعہ، کار نہر میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خانپور: رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ 86 پل کے قریب پیش آیا ہے جہاں کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو خواتین اور 5 نوجوان شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خان پور کے علاقہ محلہ ٹھٹھا راں کی رہائشی فیملی رحیم یار خان سے خان پور آ رہی تھی کے پل پر ٹریفک جام ہونے کے باعث نہر کی سائیڈ سے کار گزارنے لگی تو کار سلپ ہوکر نہر میں گرگئی۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت مرسلین بی بی، رابعہ بی بی، عاطف، مبشر، مشتاق، فیضان، رفیق شامل ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ دو نوجوان جن میں 18 سالہ ارسلان اور 15 سالہ عرفان شامل ہیں ان کی تلاش ابھی جاری ہے۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

4 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

4 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

4 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

4 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

6 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

6 hours ago