لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر ، برطانیہ میں کورونا وائرس سےمتعلق تمام سفری پابندیاں ختم کر دی گئیں، مسافروں کے لیے منفی کووڈٹیسٹ کی شرائط بھی ختم۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سےمتعلق تمام سفری پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے برطانیہ آنے والوں مسافروں کے لیے منفی کووڈٹیسٹ کی شرائط بھی ختم کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لوکیٹر فارم کی شرائط اور مسافروں کے لیے ویکسینیشن کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق پابندیوں کےخاتمے کا اطلاق 18 مارچ صبح 4 بجے سے ہوگا۔واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا میں مبتلا افراد کو قانونی طور پر آئسولیشن اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی، حکومت کی جانب سے ’کورونا کے ساتھ جینا‘ نامی منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے بعد ٹیسٹنگ کی شرح کم ہونے کا بھی امکان ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ قانونی پابندیوں کا خاتمہ لوگوں کو ’اپنا تحفظ کریں، آزادیوں کو محدود کیے بغیر‘ کی طرف لے جائے گا۔ان کی جانب سے منصوبے کی مزید تفصیلات پیر کو ہونے والے پارلیمان کے اجلاس میں بتائے جانے کا امکان ہے۔یہ بھی خیال رہے کہ بورس جانس کی حکومت نے جنوری میں زیادہ تر بندشیں ہٹا دی تھیں، انگلینڈ میں ہپسپتالوں کے علاوہ دیگر مقامات کے لیے ویکسین پاسپورٹ اور ماسک کی پابندی کو ختم کر دیا گیا تھا۔
اسی طرح سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ، جو صحت کے حوالے سے اپنے الگ قوانین رکھتے ہیں، ان کی جانب سے آہستہ آہستہ معمولات زندگی بحال کر دیے ہیں۔ویکسین لگوانے کی زیادہ شرح اور کم اومی کرون کیسز کے تناظر میں کہا جا سکتا ہے کہ بندشیں کم کرنے سے کیسز میں اضافہ نہیں ہو گا اور ہسپتالوں میں داخلے اور اموات کی شرح بھی نہیں بڑھے گی۔اگرچہ انگلینڈ روس کے بعد اب بھی یورپ میں سب سے زیادہ کورونا کی شرح رکھتا ہے، جہاں ایک لاکھ 60 ہزار سے اموات ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے 85 فیصد افراد کورونا کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں جبکہ دو تہائی لوگوں نے بوسٹر شاٹس بھی لگوائے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…