وزیراعظم نے تمام کارڈ اپنے پاس رکھے ہیں وقت کے ساتھ سامنے لائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تمام کارڈ اپنے پاس رکھے ہیں وقت کے ساتھ سامنے لائیں گے، موجودہ سیاسی ماحول کا جلد ڈراپ سین ہونے والا ہے، جو ممبر جانا چاہتا ہے وہ استعفا دے کر مقابلے میں آئے، یہ نہیں ہوسکتا ہمارے ٹکٹ پر لڑنے والا پی ٹی آئی کیخلاف ہوجائے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال’’ اتحادی جماعتوں سے رابطے ہیں ان کا جھکاؤ اپوزیشن کی جانب ہے؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ کیا پتہ ہم ایک پیج پر ہوں اور صلاح مشورہ ایک ہو، یقین دلاتا ہوں کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہے اور رہیں گے، تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی، قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق اسپیکر ایک دو دن میں فیصلہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام کارڈ اپنے پاس رکھے ہیں جووقت کے ساتھ سامنے آئیں گے، امید ہے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر شرمندگی ہوگی، تمام ممبران سے مل چکے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن نے جو ماحول بنایا ہے اس سے جلد ہوا نکل جائے گی، یہ کیسے ہوسکتا ہے جو ہمارے ٹکٹ پر لڑے وہ ہمارے خلاف ہوجائے، ہمیں یقین ہے پارٹی میں سے کوئی دھوکہ نہیں کرے گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اتحاد یوں سے مکمل رابطے میں ہے، جو ماحول بنا ہے اس کا جلد ڈراپ سین ہونے والا ہے، اتحادی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ لوگوں سے ملتے رہتے ہیں، سب کو اپنی طاقت کے ذریعے لڑنا چاہیے، نہ کہ ٹکٹ کا لالچ دے کر لڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام دھڑے متحد ہو جائیں گے، جو ممبر دوسری طرف جانا چاہتا ہے کہ وہ استعفیٰ دے اور مقابلے میں آئے، پی ٹی آئی کے جلسوں میں 2018 سے زیادہ جذبہ دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد شخصیت ہے جو بین الاقوامی سطح پر جواب دے سکتے ہیں، پرویز خٹک نے ایک سوال ’کیا جڑواں شہروں کے تعلقات ٹھیک ہے؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ ہمارے تعلقات بالکل ٹھیک ہے۔ میں وزیردفاع بھی ہوں اور رابطے میں بھی ہوں، وہ ایک فورس ہے ان کی اپنی سوچ ہےاس کے مطابق چلنا ہے۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

4 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

4 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

4 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

4 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

6 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

6 hours ago