کراچی (قدرت روزنامہ) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں نمایاں کمی کردی، مدینہ، جدہ کا دوطرفہ کرایہ ایک لاکھ سے کم کرکے 95 ہزار628 کردیا گیا، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور سے جدہ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے عمرہ زائرین کو کرایوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی ہے، پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مدینہ، جدہ کا دوطرفہ کرایہ کم کرکے 95 ہزار 628 کردیا ہے۔ اس سے قبل مدینہ، جدہ کا دو طرفہ کرایہ ایک لاکھ سے زائد تھا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے9759 لاہور سے جدہ، پی کے 9741 اسلام آباد سے جدہ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔
اسی طرح پی کے 9731 کراچی سے جدہ، پی کے 9735 پشاور تا جدہ کی پروازوں کے کرایوں میں 5 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔
دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرہ کےلیے مزید بکنگ بند کرنے اور عمرہ بکنگ کی تکمیل کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ایس پی اے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ کے اجازت نامے ابھی بھی دستیاب ہیں۔ ساتھ ہی اس بات کی وضاحت کی کہ اس سال زیادہ تعداد میں عازمین حج، فریضہ حج ادا کریں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس کرونا وبا کی وجہ سے فریضہ حج کو مقامی شہریوں اور مملکت میں موجود چند ہزار مسلمان باشندوں تک محدود کردیا گیا تھا۔بعض ذرائع نے خبر دی تھی کہ رواں سال ماہ صیام کے لیے عمرہ کی بکنگ مکمل ہوگئی ہے اور عمرہ کی مزید بکنگ نہیں ہوگی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…