آرام سے مزید 2یا 3سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں شعیب ملک دل کی خواہش زبان پر لے آئے

کراچی(قدرت روزنامہ)آل رائونڈر شعیب ملک مزید 3سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے پرامید ہیں۔ شعیب ملک نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں رواں سال شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے میں نے کوئی ذہن نہیں بنایا مگر آرام سے مزید 2یا 3سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سے کھل کر بات ہوئی ہے،اگر وہ کہیں گے کہ آپ کی اب ضرورت نہیں تو چھوڑ دوں گا، کپتان نے ورلڈکپ سے قبل پوچھا تھا کہ آپ کا کیا پلان ہے جواب میں میرا کہنا تھا کہ جس طرح کا میرے آس پاس ماحول رہا

ہے میں مزید کھیلنا نہیں چاہتا مگر میری فٹنس کو آپ جانتے ہیں،میں ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا،اگر میرے ساتھ ڈیل کرتے ہیں تو میں،ہمیشہ پاکستان کیلئے دستیاب ہوں، سینے پر اسٹار سجانا سب سے اہم چیز ہے، اس کیلیے ماضی میں بھی قربانیاں دی ہیں اس بار بھی ایسا ہی کروں گا،آپ خود ہی بتائیں میں کتنا کھیل سکتا ہوں،ایک سیریز کھیلوں یا آئندہ بھی ایکشن میں نظر آئوں۔بابر اعظم نے کہا کہ میں بتادیا کروں گا،اس کے بعد میں ورلڈکپ کھیلا، کپتان نے کہا بنگلادیش میں بھی کھیلیں، ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں انھوں نے کہا کہ کچھ نئے کھلاڑیوں کو چیک کرنا ہے،آسٹریلیا سے واحد میچ کے حوالے سے بابر نے ابھی کچھ نہیں بتایا،کپتان جونیئر ہو یا سینئر اس طرح کھل کر بات کرے تو اعتماد کی فضا برقرار رہتی ہے،اس طرح سینئرز کے حوالے سے ایک اچھا کلچر بھی بنے گا۔40سال کی عمر میں بھی نوجوانوں جیسی فٹنس بحال رکھنے اور اس کے باوجود کچھ لوگوں کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی باتوں کے سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ ہر انسان کو ہر کوئی پسند نہیں کرتا،بعض کی رائے ہے کہ میں چھوڑ جاں مگر مجھے دیگر میں سے کسی نے نہیں کہا کہ عزت سے ریٹائر ہوجا،انٹرنیشنل ہو یا لیگ کرکٹ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت کارکردگی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے،میں کھیل سے لطف اندوز ہوتا ہوں، جب لگا کہ بوجھ ہوں تو چھوڑ دوں گا۔انھوں نے کہا کہ فٹنس قدرت کا ایک تحفہ ہے،اس کے ساتھ میں محنت بھی کرتا ہوں،روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ تو فٹبال ہی کھیلتا ہوں،مڈل آرڈر میں کھیلتے ہوئے رنز بنانے کیلیے زیادہ دوڑنا پڑتا ہے، میں اس آزمائش پر بھی پورا اترتا ہوں۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

4 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

4 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

4 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

4 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

5 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

6 hours ago