اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ انہیں حکومتی وزیر نے کہا کہ ہم بہت برے پھنس گئے ہیں کوئی راستہ نکالیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر نے کہا کہ ’گزشتہ روز ایک حکومتی وزیر نے کال کی اور کہا کہ میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں، ان کے شدید اصرار پر ان سے ملنے گیا، حکومتی وزیر نے بتایا کہ ہم بہت برے پھنس گئے ہیں راستہ نکالیں جب کہ وزیر نے کہا کہ یہ بات کسی کو نہیں بتانا‘۔
حامد میر نے کہا کہ ’اس کے بعد حکومت کے ایک اتحادی کی کال آئی تو ان کے اصرار پر ان کے پاس بھی جا پہنچا، اتحادی نے بھی سب کچھ بتایا لیکن کسی کو نہ بتانے کا کہا‘۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ’ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے کیمپ سے کوئی بات سامنے نہیں آرہی لیکن میڈیا پر جو کچھ آرہا ہے، خواہ وہ حکومت کی طرف سے ہو یا اپوزیشن کی، وہ مکمل نہیں‘۔
حامد میر نے مزید کہا کہ ’اتحادی وزیراعظم کے ادھر ادھر چکر کاٹنے پر بہت خوش ہیں‘۔
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…