تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی، کرناٹک عدالت نے فیصلہ سُنا دیا

کرناٹک (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے حوالے سے ہائیکورٹ نے فیصلہ سُنا دیا۔

کرناٹک ہائیکوٹ کے چیف جسٹس ریتو راج اوستھی نے اپنے فیصلے میں ہائی کہا کہ حجاب پہننا ایک ضروری مذہبی عمل نہیں ہے۔

کرناٹک ہائیکورٹ نے منگل کو تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا اسلامی عقیدے کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔

ہائیکورٹ نے مسلم طالبات کی طرف سے کالجوں میں حجاب پہننے کی اجازت کے لیے دائر درخواستوں کو بھی خارج کر دیا۔

ہائیکورٹ نے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تعلیمی اداروں کو یونیفارم تجویز کرنے کا حق ہے۔

یاد رہے کہ کرناٹک کے بعض کالجوں کی جانب سے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف درخواست مسلم خواتین طالبات نے دائر کی تھی۔

تعلیمی اداروں میں حجاب پابندی معاملہ ہے کیا؟

12 فیصد مسلم آبادی والی ریاست کرناٹک میں انتہا پسند بی جے پی کی حکومت ہے، جس نے 5 فروری کو ہدایت نامہ جاری کیا تھا کہ تمام اسکول انتظامیہ کی جانب سے طے کیے گئے ڈریس کوڈ پرعمل کریں گے۔

جس کے بعد ریاست کے کچھ اسکولوں نے باحجاب طالبات کو داخلے سے روکا گیا۔

اسکولوں میں باحجاب طالبات کے روکے جانے کے اس اقدام کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا، اپوزیشن جماعتوں اور ناقدین وفاقی نے ریاستی سطح پر بی جے پی حکومت پر مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے اور تشدد کو بھڑکانے کا الزام لگایا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیرِ تعلیم بھی اسکولوں میں حجاب پر پابندی میں انتہاپسندوں کی حمایت میں بولے تھے۔

وزیرتعلیم مدھیہ پردیش نے مسلم طالبات کےحجاب کی مخالفت میں کہا کہ حجاب یونی فارم کاحصہ نہیں، اسکولوں میں حجاب لینے پر پابندی ہونی چاہیے۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

4 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

4 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

4 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

4 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

5 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

6 hours ago