وزیراعظم عمران خان ڈی چوک جلسے میں استعفے کا اعلان کر دیں گے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ڈی چوک جلسے میں استعفے کا اعلان کریں گے، جیو ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی خام خیالی ہے کہ وہ دس لاکھ کا جلسہ کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت دس لاکھ کی بڑھک مار رہی ہے صرف چند سو لوگ ہوں گے، ان کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دے دیں، مجھے لگتا ہے وزیراعظم جلسے میں استعفے کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے صوبائی،ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کو تیاریوں کی ہدایت کی۔رانا ثناء اللہ نے عہدیداروں کو الرٹ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں ڈی چوک میں پہنچے کے لئے تیار رہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ڈی چوک میں عوامی قوت دکھائیں گے، پارٹی قیادت کال دے گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جیسے ہی پارٹی کال دے، ڈی چوک کی طرف چل پڑیں،پاکستان مسلم لیگ ن بھی ڈی چوک میں جلسہ کرے گی۔ اپوزیشن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈی چوک میں مشترکہ جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر کو اپوزیشن رہنماوں کے اعزاز میں میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو ک گئی۔ رائع کے مطابق مشترکہ اپوزیشن نے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا،ڈی چوک پر تمام اپوزیشن کے رہنما شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جلسہ میں پی ڈی ایم اور اپوزیشن کے رہنما و کارکنان شرکت کریں گے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد کیلئے رابطوں پر اظہار اطمینان کیا ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں سے جاری بات چیت پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جو شہباز شریف فیصلہ کریں گے، ہم قبول کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میاں شہباز شریف کی تائید کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوچکی ہے، عمران نیازی کا کام پورا ہوگیا اب گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے کہاکہ اپوزیشن کے اتحاد نے عمران نیازی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ملک مہنگائی، بے روزگاری معاشی تباہی میں جھونک دیا۔انہوں نے کہاکہ اس گندگی کو صاف کرنے کا وقت آگیا ہے، عمران نیازی نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے،عمران نیازی کا کام پورا ہوگیا اب گھر جانے کا وقت آگیا ہے، معاشی کی ماری قوم کو سکھ کا سانس ملنے والا ہے۔

Recent Posts

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر…

6 hours ago

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے 1600 روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے…

6 hours ago

حلوے کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کےدوران حلوے کی آڑ میں برطانیہ،سری لنکا،ہانگ کانگ اورنیوزی…

6 hours ago

ہر یونین کونسل میں زیرو آؤٹ آف سکول چلڈرن ٹارگٹ مقرر،محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب کی ہر…

6 hours ago

پی ٹی آئی جاتے جاتے معیشت پر ایٹم بم پھینک کر گئی،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف…

7 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے 4اکتوبر کو احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف…

8 hours ago