گجرات (قدرت روزنامہ) جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کی بیوی ، بیٹے اور 2بیٹیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا .
نجی ٹی وی" 92 نیوز "کے مطابق واقعہ گجرات کے تھانہ ککرائی کے علاقہ شام پور میں پیش آیا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صفدر کو گرفتار کرلیا .
وزیر اعلیی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی .
سردار عثمان بزدار کی جانب سے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی جبکہ مقتولین کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی .
. .