نجی اداروں میں ہفتے کی دو چھٹیوں کا فیصلہ ہوا ہے یا نہیں؟ سعودی وزارت محنت نے اہم وضاحت جاری کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی حکومت نے نجی سیکٹر میں ملازمین کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے . عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود سے آن لائن استفسار کیا گیا تھا کہ نجی اداروں میں ہفتے کی دو چھٹیوں کا فیصلہ ہوا ہے یا نہیں؟ وضاحت کردیں .

وزارت نے جواب دیا کہ نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے . سعودی وزارت افرادی قوت کا کہنا تھا کہ جب بھی ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ہوگا اس کا اعلان وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر باقاعدہ کردیا جائے گا . وزارت افرادی قوت نے وضاحتی بیان میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ خبروں کی تردید کی ہے . . .

متعلقہ خبریں