نجی اداروں میں ہفتے کی دو چھٹیوں کا فیصلہ ہوا ہے یا نہیں؟ سعودی وزارت محنت نے اہم وضاحت جاری کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی حکومت نے نجی سیکٹر میں ملازمین کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود سے آن لائن استفسار کیا گیا تھا کہ نجی اداروں میں ہفتے کی دو چھٹیوں کا فیصلہ ہوا ہے یا نہیں؟ وضاحت کردیں۔وزارت نے جواب دیا کہ نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔سعودی وزارت افرادی قوت کا

کہنا تھا کہ جب بھی ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ہوگا اس کا اعلان وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر باقاعدہ کردیا جائے گا۔وزارت افرادی قوت نے وضاحتی بیان میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ خبروں کی تردید کی ہے۔

Recent Posts

بیوٹمز کی بس سے گر کر طالبعلم کی موت کی ذمے دار بلوچستان حکومت ہے، روزینہ خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی کی رہنما روزینہ خلجی اور پی ایس او کے رہنما محمد عرفات…

6 mins ago

بلوچستان اسمبلی اراکین نے فنڈز کی بندر بانٹ پر پی پی قیادت کو وزیراعلیٰ کیخلاف شکایت کردی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے ارکان نے فنڈز کی بندربانٹ پر پیپلز پارٹی کی…

19 mins ago

پنجگور کے علاقے تسپ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور تسپ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے…

25 mins ago

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ مرکزی سیکرٹری…

32 mins ago

وائس چانسلر بیوٹمز ذاتی عیاشیوں پر کروڑوں روپے ضائع کررہے ہیں، پشتونخوا نیپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ کے پریس ریلیز میں بیوٹمز یونیورسٹی کے…

40 mins ago

قدیم نے جدید وزیراعلیٰ سے شکایت کی کہ غیر منتخب افراد کو سرکاری فنڈ نہیں دیے جائیں، نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیراعلیٰ چیف آف ساراوان نواب محمدنواب…

54 mins ago