کراچی (قدرت روزنامہ) ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل میں نادیہ خان کے خلاف دائر کیے گئے ہتکِ عزت نوٹس میں اداکارہ نادیہ خان کے حق میں فیصلہ آگیا ہے، نادیہ خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے " .
"جنگ نیوز " کے مطابق اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے ہتک عزت نوٹس میں اپنے حق میں فیصلہ آنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے .
ناد یہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ہیڈ آف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل، ریاض عمران کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی،اس ویڈیو میں ریاض عمران نادیہ خان کے خلاف کیس کے فیصلے سے متعلق بات کر رہے ہیں .
نادیہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اللّٰہ کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی میں لکھا کہ "ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے، آپ سب کی حوصلہ افزائی اور ساتھ دینے کا شکریہ . "
انہوں نے ہیڈ آف ایف آئی اے سائبر کرائم ریاض عمران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ "ایماندار اور منصفانہ رہنے کے لیے آپ کا بھی بہت شکریہ . "
. .