کراچی (قدرت روزنامہ) ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل میں نادیہ خان کے خلاف دائر کیے گئے ہتکِ عزت نوٹس میں اداکارہ نادیہ خان کے حق میں فیصلہ آگیا ہے، نادیہ خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے “۔
“جنگ نیوز ” کے مطابق اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے ہتک عزت نوٹس میں اپنے حق میں فیصلہ آنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔
ناد یہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ہیڈ آف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل، ریاض عمران کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی،اس ویڈیو میں ریاض عمران نادیہ خان کے خلاف کیس کے فیصلے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔
نادیہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اللّٰہ کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی میں لکھا کہ “ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے، آپ سب کی حوصلہ افزائی اور ساتھ دینے کا شکریہ۔”
انہوں نے ہیڈ آف ایف آئی اے سائبر کرائم ریاض عمران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ “ایماندار اور منصفانہ رہنے کے لیے آپ کا بھی بہت شکریہ۔”
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…