اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شفافیت کااستعارہ ہیں، سرٹیفائیڈجھوٹےمکروفریب پھیلانےمیں مصروف ہیں .
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ نااہل لیگ امریکااوربرطانیہ میں لمیٹڈلائبلیٹی کمپنی کےنام سےرجسٹرڈہے، نااہل لیگ نےبیرون ملک پاکستانیوں کےفنڈزکھائے، جعلی اکاؤنٹس،فارن فنڈنگ والےعوام کےسامنےبےنقاب ہوچکے ہیں ، منی لانڈرنگ کےبےتاج بادشاہ دوسروں پرجھوٹےالزام عائد کر رہے ہیں .
شہباز گل کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نےتمام شواہدپیش کیے لیکن نااہل لیگ نےفارن فنڈنگ کا کوئی ریکارڈپیش نہیں کیا، یہ بتائیں کہ پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی کےنام سےکتنی فارن فنڈنگ حاصل؟ .
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی سینٹرل آفس کے 4 ملازمین کےاکاؤنٹس میں فارن فنڈنگ آتی رہی، عمران صاحب بتائیں طاہراقبال،نعمان افضل،محمدارشد،محمدرفیق کون ہیں؟، یہ وہ لوگ ہیں جن کےذاتی اکاؤنٹس میں بیرون ملک سےفنڈنگ آتی رہی،عمران خان ڈی چوک پر 4ذاتی ملازمین کے بارے میں بتائیں ، اوورسیز پاکستانیوں نے جو پیسے دئیے ہیں وہ آپ کھا گئے ہیں ،7ملین ڈالرز آف شور کمپنی سے لیے جسے ڈکلئیر نہیں کیا گیا .
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے جو فنڈز دئیے ہیں وہ کھا گئے اور چھپائے ہیں،سٹیٹ بینک کا ریکارڈ کہتا ہے 2009میں 5اکاؤنٹس چھپائے اور 2 دکھائے،فارن فنڈنگ کیس میں 75سماعتیں ہوگئی ہیں، پی ٹی آئی والے دوسروں سے حساب مانگتے ہیں ،اپنا حساب دینے کو تیار نہیں،عمران خان نےآج تک ایک دستاویزبھی جمع نہیں کرائی، اگر چوری نہیں کی توتلاشی دو .
. .