امریکی سینیٹ میں حکومتی فنڈنگ ​​بل منظور ، وائٹ ہاؤس میں انٹرن شپ کرنے والوں کو پہلی بار ادائیگی کی جائے گی

نیویارک (قدرت روزنامہ) امریکی سینیٹ نے 1.5 ٹریلین ڈالر کا حکومتی فنڈنگ ​​بل منظور کر لیا، اس بل میں وائٹ ہاؤس اور ایگزیکٹو آفس کے انٹرن شپ پروگرام کے لیے پہلی بار 4.5 ملین ڈالر رکھے گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق اس فنانس بل کے لیے دو طرفہ حمایت حاصل تھی ، بل کی متفقہ منظوری نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو روکنے میں بڑی مدد کی ہے،مذکورہ بل میں یوکرین کے لیے اربوں ڈالر کی امداد بھی شامل ہے.

صدر جو بائیڈن اس بل پر پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں، واضح رہے کہ ماضی میں وائٹ ہاؤس میں انٹرن شپ کرنے والوں کو ادائیگی نہیں کی جاتی تھی.

. .

متعلقہ خبریں