پی ٹی آئی سینٹرل آفس کے کن ملازمین کے اکاؤنٹس میں فارن فنڈنگ آئی ، مسلم لیگ (ن) نے نام بتا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)  مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  سینٹرل آفس کے چار ملازمین کے ذاتی اکاؤنٹس میں بیرون ملک سے فنڈنگ آنے کا الزام عائد کر دیا ،ساتھ ہی چاروں ملازمین کے نام بھی بتادیے .

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان  مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سینٹرل آفس کے 4 ملازمین کےاکاؤنٹس میں فارن فنڈنگ آتی رہی، عمران صاحب بتائیں طاہراقبال،نعمان افضل،محمدارشد،محمدرفیق کون ہیں؟،  یہ وہ لوگ ہیں جن کےذاتی اکاؤنٹس میں بیرون ملک سےفنڈنگ آتی رہی،عمران خان ڈی چوک پر 4ذاتی ملازمین کے بارے میں بتائیں ، اوورسیز پاکستانیوں نے جو پیسے دئیے ہیں وہ آپ کھا گئے ہیں ،7ملین ڈالرز آف شور کمپنی سے لیے جسے ڈکلئیر نہیں کیا گیا .

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  اوورسیز پاکستانیوں نے جو فنڈز دئیے ہیں وہ کھا گئے اور چھپائے ہیں،سٹیٹ بینک کا ریکارڈ کہتا ہے 2009میں 5اکاؤنٹس چھپائے اور 2 دکھائے،فارن فنڈنگ کیس میں 75سماعتیں ہوگئی ہیں، پی ٹی آئی والے دوسروں سے حساب مانگتے ہیں ،اپنا حساب دینے کو تیار نہیں،عمران خان نےآج تک ایک دستاویزبھی جمع نہیں کرائی، اگر چوری نہیں کی توتلاشی دو .

. .

متعلقہ خبریں