پی ٹی آئی سینٹرل آفس کے کن ملازمین کے اکاؤنٹس میں فارن فنڈنگ آئی ، مسلم لیگ (ن) نے نام بتا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)  مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  سینٹرل آفس کے چار ملازمین کے ذاتی اکاؤنٹس میں بیرون ملک سے فنڈنگ آنے کا الزام عائد کر دیا ،ساتھ ہی چاروں ملازمین کے نام بھی بتادیے ۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان  مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سینٹرل آفس کے 4 ملازمین کےاکاؤنٹس میں فارن فنڈنگ آتی رہی، عمران صاحب بتائیں طاہراقبال،نعمان افضل،محمدارشد،محمدرفیق کون ہیں؟،  یہ وہ لوگ ہیں جن کےذاتی اکاؤنٹس میں بیرون ملک سےفنڈنگ آتی رہی،عمران خان ڈی چوک پر 4ذاتی ملازمین کے بارے میں بتائیں ، اوورسیز پاکستانیوں نے جو پیسے دئیے ہیں وہ آپ کھا گئے ہیں ،7ملین ڈالرز آف شور کمپنی سے لیے جسے ڈکلئیر نہیں کیا گیا۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  اوورسیز پاکستانیوں نے جو فنڈز دئیے ہیں وہ کھا گئے اور چھپائے ہیں،سٹیٹ بینک کا ریکارڈ کہتا ہے 2009میں 5اکاؤنٹس چھپائے اور 2 دکھائے،فارن فنڈنگ کیس میں 75سماعتیں ہوگئی ہیں، پی ٹی آئی والے دوسروں سے حساب مانگتے ہیں ،اپنا حساب دینے کو تیار نہیں،عمران خان نےآج تک ایک دستاویزبھی جمع نہیں کرائی، اگر چوری نہیں کی توتلاشی دو۔

Recent Posts

آئینی بینچ؛ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…

5 mins ago

جعلی ایف بی آر اہلکاروں نے اشیائے خور و نوش سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…

16 mins ago

بھارتی کپتان روہت شرما کے گھر شادی کے 9 سال بعد بچے کی پیدائش

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…

17 mins ago

آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…

40 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…

43 mins ago

وہ چیز جسے بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…

46 mins ago