“صرف ایک دفعہ یہ کام کردو” تحریک عدم اعتماد، حکومت نے پھر بااثر حلقوں سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مارچ کے آخری ہفتے میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی کی کارروائی متوقع ہے ، ایسے میں حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے اپنے اپنے حق میں دعوے کیے جارہے ہیں لیکن ایسے میں سینئر صحافی کامران یوسف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے بااثر حلقوں سے مدد مانگ لی ہے ۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ ” حکومت نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے بااثر حلقوں سے مدد مانگ لی اور درخواست کی ہے کہ صرف اتحادیوں کو ایک دفعہ پیغام دے دیں کہ وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، باقی منحرف پی ٹی آئی کے اراکین کو حکومت خود دیکھ لے گی”۔

ادھر صحافی عدیل راجہ نے موقف اپنایا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ بااثر حلقے ان کیساتھ ہیں ، اس کے جواب میں کامران یوسف نے لکھا کہ “گیم ہی بااثر حلقوں کی ہے اور یہی اس ملک کا المیہ ہے”۔

اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ کورکمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہناتھاکہ تحریک عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں، کچھ دیر بعد ہی خان صاحب جی ڈی اے اور BAP کے رہنماؤں سے ملنے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے۔ اگر سچ میں پریشانی نہ ہوتی تو یہ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوتی”۔

Recent Posts

’اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ‘، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپلائی کرنے والوں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’اپنی چھت اپنا…

5 mins ago

مستعفی ہونے کی خبر، بابر اعظم کی ٹوئیٹ پر اے بی ڈی ویلیئرز نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بابر اعظم کا قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کے حالیہ استعفے…

15 mins ago

دورہ آسٹریلیا کے دوران گرل فرینڈ کے پنک جوتے کیوں پہنے؟ یووراج سنگھ نے دلچسپ کہانی سنائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے ‘منکی گیٹ’ اسکینڈل کے باعث…

24 mins ago

دو خان آمنے سامنے: ’یہ چھچھورا پن ہے‘، شاہ رخ خان کی اس بات پر عامر خان نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان اور عامر خان بالی ووڈ کے 2 بڑے سپر…

33 mins ago

تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیغام دیدیا حکومت مزید قرض حاصل کرنے کی خواہشمند نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام…

42 mins ago

پاکستان میں تیار کی گئی سوزوکی ایوری کی لانچنگ تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے مقامی سطح پر تیار کی گئی سوزوکی…

58 mins ago