اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ آج اکبر ایس بابر کے کیس میں مریم اورنگزیب بھی آئی ، آج بلی تھیلے سے باہر آگئی اور ثابت ہو گیا کہ اکبر ایس بابر مسلم لیگ (ن) کے ایزی لوڈ پر کام کر رہے ہیں .
فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی فنڈنگ کے کیس کی سماعت تین ماہ سے نہیں ہوئی ، لندن میں مسلم لیگ یو کے پرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹرڈ ہے ، کوئی سیاسی جماعت کیسے پرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹرڈ ہو سکتی ہے ؟، مسلم لیگ (ن) کے اکاؤنٹس میں 64 کروڑ روپے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ، مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے 9 بینک اکاؤنٹس چھپا کر رکھے ہیں ،الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے لکھ کر دیا ہے کہ اکبر ایس بابر کے پاس الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے .
فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان نے ملک میں پولیٹیکل فنڈ ریزینگ کی بنیاد رکھی ، پارٹی ارکان سالانہ پارٹی کو پئینگ ممبر کے طور پر فنڈز دیتے ہیں ، تارکین وطن سالانہ 30 ارب ڈالر بھجوا رہے ہیں ،ہمیں بھارت ، اسرائیل سے فنڈنگ کے طعنے دیے جاتے ہیں .
. .