کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ نادیہ خان کے خلاف پی پی پی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے ہتک عزت کے دعوے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) نے نادیہ خان کو الزامات سے باعزت بری کردیا ہے،ایف آئی اے کے سائبر کرائم نے40منٹ کی ویڈیو کو تفصیل سے دیکھا اور کہا کہ ویڈیومیں ایسی کوئی بات نہیں جس سےنادیہ خان کیخلاف کارروائی ہو۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے ہتک آمیز الزامات نوٹس پر کارروائی میں نادیہ خان نے ایف آئی اے نوٹس میں الزامات کا جواب دیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم نے کہا کہ کسی کی ویڈیو اور تصویر بنانا اور اسے وائرل کرنا جرم نہیں، جرم ایسی صورت میں ہوگا جب ویڈیو یا تصویر سے وہ شخص ہراساں ہوا ہو۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ایک تقریب کے دوران اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ اور جوئیلری وڈریسنگ کے حوالے سے سوال کیا تھا۔مذکورہ واقعے کی ویڈیو انسٹٓاگرام پر شیئر کرنے پر شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے کا اعلان کیا تھا۔شرمیلا فاروقی کی درخواست کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم نے نادیہ خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔
شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا ہے کہ اداکارہ 15 دن میں ان سے متعلق دیے گئے بیانات واپس لیں۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 15 روز میں 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔
نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک سامنے آگئی اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فتنہ الخوارج کے…
چین کی وزارت خارجہ ترجمان اور پاکستان کی حکومت کی جانب سے دونوں ممالک کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ خواتین کی خوبصورتی کے عالمی مقابلے ’مس…
کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں جاری ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرائیویٹائزیشن کا…